جوہی( رپورٹ/ غلام رسول تھہیم ) سندھ کی کوہ مری گورکھ ہل اسٹیشن پر برفباری کا سلسلہ جاری، پانی کے چشمے برف کی صورت اختیار کر گئے اسنوفال کی اطلاع ملتے ہی سیاحوں کی آمد میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے۔
ضلع بھر میں سردی کی لہر میں بھی اضافہ گورکھ ہل اسٹیشن پر 2014۔ 2017 میں بھی برفباری ہوئی تھی اور پانی برف میں تبدیل ہو گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع دادو میں سردی کی لہر میں بے تحاشا اضافہ ہونےکے علاوہ سندھ کی خوبصورت تفریح گاہ اور سندھ کی کوہ مری کہلانے والی گورکھ ہل اسٹیشن پر بھی گزشتہ روز سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
اسنوفال کی وجہ سے گورکھ اور گردو نواح میں پانی کے ذخیرے جم کر برف کی صورت اختیار کر چکے ہیں ۔