ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ او آئی سی اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے اہم اعزاز ہے، وزیر اعظم عمران خان مسلم امہ کے صحیح ترجمان ہیں ۔
پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی اجلاس کے انعقاد پر حسان خاور کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کیلئے حل تلاش کرنے کا سہرا یقیناً وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت مسئلہ افغانستان دنیا کی توجہ کا طالب ہے، اس معاملے پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر پاکستان نے حق ہمسائیگی ادا کیا ہے۔
ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کیلئے ضروری ہے۔