پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے بھارتی اداکار سلمان خان عرف سلو بھائی کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر سلمان خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ 2004ء میں بھارتی اداکار کے ساتھ ملی تھیں۔
اداکارہ کی پوسٹ کے کیپشن کے مطابق مشی خان اور سلمان خان کی یہ ملاقات دبئی میں ہوئی تھی۔
مشی خان نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سلمان خان ایک سچے اور شریف انسان ہیں، یہ تصویر کل کی طرح لگتی ہے۔
دوسری جانب مشی خان نے اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے 2003ء کی بھی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں بھارتی اداکار جاوید جعفری کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا ہے کہ یہ تصویر باصلاحیت جاوید جعفری کے ساتھ دبئی میں بنائی گئی ہے۔
مشی خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاوید جعفری عقل، حکمت اور اقدار کے ساتھ اچھے انسان ہیں، ان سے مل کر خوشی ہوئی تھی۔