• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی اور احد رضا میر کو علیحدگی کے بعد دوبارہ ایکساتھ دیکھ کر مداح جذباتی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کو علیحدگی کے بعد ایک ساتھ اسٹیج پر دیکھ کر مداح جذباتی ہو گئے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں احد رضا میر اور سجل علی کو ایک تقریب میں ایک ساتھ ایک ہی اسٹیج پر ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

مداح اس ویڈیو میں دونوں کو ایک اسٹیج پر کھڑے ہونے کے باوجود ایک دوسرے کو نظر انداز کرتا دیکھ کر افسردہ ہو گئے۔

وائرل ویڈیو میں اپنی پسندیدہ جوڑی کو بہت عرصے کے بعد ایک اسٹیج پر ساتھ دیکھ کر مداحوں کی وہ پرانی یادیں تازہ ہو گئیں جب سجل علی اور احد رضا میر ایک ساتھ اسٹیج پر ’فیورٹ آن اسکرین کپل‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے گئے تھے۔

مداحوں کو طویل عرصے کے بعد اپنی پسندیدہ جوڑی اتفاقاً جب ساتھ نظر آئی تو اُنہوں نے اس زبردست موقع کو جانے نہیں دیا اور خوبصورت ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کر دیں۔

واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی مشہور ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ میں آن اسکرین کیمسٹری مداحوں کو بہت پسند آئی تھی۔

ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ کے بعد ان دونوں نے ڈرامہ سیریل ’آنگن‘، ’یہ دل میرا‘ اور ’دھوپ کی دیوار‘ جیسے مقبول ڈراموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔

مارچ 2020ء میں احد رضا میر اور سجل علی نے حقیقی زندگی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے لیکن بد قسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی اور دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید