• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری خوبصورتی بالکل قدرتی ہے، میں ایسی ہی پیدا ہوئی تھی: اروشی روٹیلا

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ اداکارہ و سپر ماڈل اروشی روٹیلا  نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی خوبصورتی بالکل قدرتی ہے اور وہ ایسی ہی پیدا ہوئی تھیں۔

حال ہی میں اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا ہے۔

اداکارہ نے اس دوران بوٹاکس، کاسمیٹک سرجریز اور فلرز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں نے کسی قسم کی کوئی سرجری نہیں کروائی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ  میں 1 بلین فیصد بالکل قدرتی خوبصورتی کی حامل ہوں، میں پیدا ہی ایسی ہوئی تھی، قدرتی طور پر ہی ایسی ہی ہوں، میں پہاڑی لڑکی ہوں، قدرت سے آئی ہوں۔

اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے آج تک اپنے خدو خال میں کوئی تبدیلی نہیں کروائی ہے۔

اداکارہ کا اپنی شخصیت سے متعلق دیا گیا یہ بیان خوب وائرل ہو گیا ہے، جس پر صارفین اروشی روٹیلا پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی پرانی تصویریں شیئر کر کے انہیں جھوٹا بھی قرار دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید