• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے ایرانی سفیر کو یمن سے طبی انخلا کی اجازت دے دی

ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب نے ایرانی سفیر کو یمن سے طبی انخلا کی اجازت فراہم کر دی ہے۔ ایرانی سفیر حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا میں کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بیمار ہیں۔عرب اتحاد نے ایک عرصے سے یمن کی فضائی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے ایرانی سفیر کو یہ غیرمعمولی چھوٹ ہفتے کے روز فراہم کی گئی۔ ایک یمنی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایرانی سفیر کو ایک جہاز کے ذریعے عراق منتقل کیا گیا ہے اور وہ شاید اس وقت بغداد میں ہوں گے۔

تازہ ترین