لاہور(پی پی آ ئی)مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے جلد اقدام اٹھانا ہوگا،او آئی سی افغانوں کی مدد میں قائدانہ کردار ادا کرکےمثال قائم کرے۔ اپنےایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ او آئی سی وزراخارجہ کونسل کا اجلاس ایک فیصلہ کن مرحلے پر منعقد ہو رہا ہے۔ دنیا نے افغانستان کے اندر بڑھتے انسانی بحران سے نمٹنے کے لئے جلد ہی اقدام نہ اٹھایا تو یہ موجودہ دور کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہوگا، او آئی سی افغانوں کی مدد میں قائدانہ کردار ادا کرے اور ایک مثال قائم کرے۔