اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر تھا،چین نے مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، مگر تبدیلی سر کار نے سی پیک کیخلاف جھوٹے الزامات لگا کر چینی سرمایہ کاروں کااعتماد خراب کیاگیا ۔ اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے تحت پہلا مرحلہ 2020 تک انفرااسٹکچر جس کے تحت29b$کے ریکارڈ منصوبے شروع ہوئے،دوسرا مرحلہ 2025تک صنعتی تعاون کا تھا جسکے تحت 9صنعتی زونز آباد ہونا تھے پھر تبدیلی سرکار آ گئی۔