• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، جنرل کونسلر اپنی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق

پشاور (نمائندہ جنگ )پشاور میں جنرل کونسلر اپنی جیت کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ، جمعیت علماء اسلام کے زکریاں خان کا خوشیاں بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے موسیٰ زئی میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں جنرل کونسلر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔موسیٰ زی میں جنرل کونسلر کی نشست پر جیتنے والے جمعیتعلماء اسلام کے زکریہ خان کی جیت کی خوشی میں علاقے میں ہوائی فائرنگ ہو رہی تھی اس دوران فائرنگ کی زد میں جیتنے والے زکریاخان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے جنرل کونسلر کے جاں بحق ہونے کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور خوشیوں بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔

تازہ ترین