• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر پشاور کابلدیاتی الیکشن کے حوالے سے قائم کنٹرول روم کا دورہ

پشاور(وقائع نگار) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو پشاور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر فوکل پرسن کنٹرول روم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس) شمع نعمت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم گل بانو، اسسٹنٹ کمشنر سید نعمان علی شاہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر پشاور ڈویژن نے کنٹرول روم سے پشاور کے پولنگ سٹیشنوں میں پولنگ کے عمل اور کنٹرول روم میں درج کی گئی شکایات اور اس پر کارروائی کا بھی جائزہ لیا۔واضح رہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں بلدیاتی الیکشن2021 کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں کنٹرول روم 24/7 فعال ہے اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) شمع نعمت کی زیر نگرانی کنٹرول روم میں آرمی، پولیس، ٹریفک پولیس، الیکشن کمیشن، ڈبلیو ایس ایس پی،ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، ہیلتھ، سی اینڈ ڈبلیو، پی ٹی سی ایل، پی ڈی اے، پیسکو اور ریسکیو 1122 کے نمائندے ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی یا شکایت کے حوالے سے کنٹرول روم کے فون نمبرات۔091-9214029۔091-9210940اور وٹس ایپ نمبر 0332-9255297 جاری کئے گئے تھے ۔کنٹرول روم بلدیاتی انتخابات 2021کے متعلق تمام سرگرمیوں، معلومات اور ہنگامی صورتحال کے بارے میں متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ قریبی روابط میں رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقے کے تدارک کے لیے انتخابات کے اختتام تک تمام ضروری معلومات حکام بالا کو فراہم کی گئی ۔
تازہ ترین