• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کین ولیم سن نے منوج باجپائی کو ’اپ سیٹ‘ کردیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ پر بحث کے دوران اداکار منوج باجپائی کو ’اپ سیٹ‘ کردیا۔

ولیم سن اور منوج باجپائی کا ایک ورچوئل گفتگو کے دوران آمنا سامنا ہوا اور دونوں نے لگ بھگ ہر موضوع پر گفتگو کی، جو کہ کرکٹ سے شروع ہوئی اور جاسوسی اور ویب شوز پر جاری رہی۔

اس دوران کیوی کپتان نے منوج باجپائی کو اس وقت حیران کردیا جب انھوں نے اپنی پسند کے بھارتی ویب سیریز کے بارے میں بتایا۔ اس ویڈیو کے اختتام پر منوج نے کین ولیم سن سے پوچھا کہ ایمیزون پر انکا پسندیدہ شو کونسا ہے؟ 

انھیں امید تھی کہ کیوی کپتان سے وہ اپنے شو فیملی مین کی تعریف سنیں گے لیکن کین ولیم سن نے نہایت حاضر جوابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو میری پسند کا معلوم ہوگا، میں نے پہلے دو سیزن تو دیکھ لیے ہیں، لیکن اب مرزا پور کے تیسرے سیزن کا انتظار نہیں ہو پارہا ہے، یہ سنتے ہی منوج انٹرویو ختم کردیا۔

تازہ ترین