• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین چترال کو معاوضہ کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ

پشاور(جنرل رپورٹر) پشاورمیں مقیم چترال کے رہائشیوں نے سیلاب اورزلزلہ زدگان کو معاوضہ کی عدم ادائیگی پراحتجاجی مظاہرہ کیا۔پشاورپریس کلب کے باہر ہونےوالے مظاہرے کی قیادت انجمن تاجران چترالی بازارکے نائب صدرحاجی فضل خان اوردیگر نے کی ، مظاہرین نے کہا کہ زلزلے اورسیلاب کے باعث چترال مکمل مفلوج ہوکررہ گیا  ہے، سڑکوں ،پلوں اوربجلی کانظام درہم برہم  ہے ۔انہوں نے کہاکہ چترال کی 7لاکھ آبادی بجلی کوترس رہی ہے لیکن دوسری جانب   محکمہ پیڈو کی نااہلی کے باعث 69میگاواٹ ڑاوی پاورہاؤس جس کاٹینڈر2015ءمیں ہواتھاپرتاحال کام شروع نہیں ہوسکاہے ۔مظاہرین نے مرکزی حکومت ، عمران خان اوروزیراعلیٰ پرویزخٹک سے مطالبہ کیاکہ وہ چترال میں بجلی کے منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کے ساتھ تباہ شدہ انفراسٹرکچرکی بحالی کےلئے متعلقہ حکام کواحکامات جاری کریں بصورت دیگرچترالی عوام وزیراعلیٰ ہاؤس اوربنی گالاکے  باہر دھرنادینگے۔
تازہ ترین