پشاور (وقائع نگار)زبیر علی کی بحیثیت پہلے میئر میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور منتخب ہونا پشاور کے عوام اور میونسپل ملازمین کیلئے نیک شگون ہوگا۔زبیر علی اور ان کے والد حاجی غلام علی کی پشاور کے شہریوں کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن (رجسٹرڈ) کے مرکزی و صوبائی صدر اور یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین (رجسٹرڈ) سٹی ڈسٹرکٹ اینڈ آل ٹاؤنز پشاور کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان، جنرل سیکرٹری حاجی روشن خان،یونائیٹڈ ڈبلیو ایس ایس پی ورکرز یونین کے چیئرمین بلال احمد، جنرل سیکرٹری شکیل ہاشم خیل، حنیف خان، سمیع اﷲ، اسماعیل خان، حبیب الرحمن، صلاح الدین نیازی، مختیار خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ زبیر علی ایک باکردار دیندار اور ایماندار شخصیت کے مالک ہیں اور ان کے انتخاب سے پشاور دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا اور میونسپل ملازمین کو درپیش مسائل بھی اب حل ہوں گے اب میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور کرپٹ اور بھتہ خور مافیا کا مکمل صفایا ہوگا اب پشاور کے تاجر ، غریب ریڑھی بان اور محنت کش طبقے کو بھتہ خور مافیا سے نجات ملے گی اور اب وہ سکھ اور اطمینان سے رزق حلال کمائیں گے ۔