• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا اکرم نے مریم انصاری کو’خوبصورت دلہن‘ قراردے دیا

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اداکارہ مریم انصاری کو ’خوبصورت دلہن‘ قرار دے دیا ہے۔

وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے گزشتہ رات کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان اور اداکارہ مریم انصاری کی شادی کے حوالے سے منعقد کی گئی قوالی نائٹ میں شرکت کی ہے۔

شنیرا اکرم نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر اس تقریب سی چند ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنی ایک اسٹوری پر تقریب سے مریم انصاری کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ خوبصورت دلہن ہے‘۔

ایک انسٹا اسٹوری میں انہوں نے وسیم اکرم کی معین خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

انہوں نے اپنی اس اسٹوری پر معین خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ سسر ہیں‘۔

اس کے علاوہ باقی اسٹوریز میں انہوں نے اس تقریب میں پرفارم کرنے والے قوالوں کی ویڈیوز شیئر کیں۔

انہوں نے یہ ویڈیوز شیئر کرتےہوئے لکھا کہ’ یہ پاکستان میں شادیوں کا موسم ہے‘۔

اس کے علاوہ شنیرا اکرم نے اپنی انسٹااسٹوریز میں پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیاہے۔

اپنی آخری انسٹا اسٹوری میں شنیرا اکرم نے بتایا کہ وہ اس تقریب میں لاؤڈ اسپیکرز کے بالکل پاس بیٹھی تھیں اس لیے اس وقت انہیں اپنے سیدھے والے کان سے کچھ بھی سنائی نہیں دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے ۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ مریم انصاری کی رسمِ حنا اور سنگیت کی تقریب سے لی گئی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں.

یاد رہے کہ مریم انصاری نے رواں سال، فروری کے مہینے میں معروف کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ نکاح کرلیا تھا۔


تازہ ترین