• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت عظمیٰ کے لیے شہباز شریف کا انتخاب شاہد خاقان کی رائے ہے، جاوید لطیف


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے پارٹی کی وزارت عظمیٰ کے امیدوار سے متعلق رائے کا اظہار کردیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران جاوید لطیف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان کو اُن کی ذاتی رائے قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونے سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا بیان اُن کی ذاتی رائے ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پارٹی سے پرایم منسٹر کا امیدوار کون ہوگا؟ یہ فیصلہ کرنا کسی رہنما کا حق نہیں ہے۔

تازہ ترین