• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا وزارت عظمیٰ کا اگلا امیدوار کون؟ مریم نواز نے جواب دیدیا


سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز سے پوچھا گیا کہ وزارت عظمیٰ کےلیے ن لیگ کے اگلے امیدوار کون ہوں گے؟

ن لیگی نائب صدر نے جواب دیا کہ جب وقت آئے تو جماعت فیصلہ کرے گی اور اس حوالے سے حتمی اختیار پارٹی قائد نواز شریف کے پاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں، انتہائی سینئر ہیں، وزیر اعظم کے عہدے کے لئے وہ سب سے آگے ہیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کے فیصلے کا اختیار نواز شریف کے پاس ہے، ہم سب شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کی سپورٹ کریں گے۔

تازہ ترین