• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے اسٹریٹجک تجارتی پالیسی فریم ورک کی منظوری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ نے نئی 5 سالہ اسٹریٹجک تجارتی پالیسی فریم ورک کی منظوری دے دی، نئی پالیسی کا مقصد پاکستانی اداروں کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق نئی پانچ سالہ تجارتی پالیسی 2020 تا 2025 کا مقصد مصنوعات اور خدمات کی پیداوار، تقسیم اور فروخت کو حریفوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر طریقے سے بڑھانا ہے۔

پالیسی میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات، لیدر، آلات، جراحی، کھیلوں کے سامان، قالین، چاول اور کٹلری کے برآمدات کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات شامل ہیں۔

اس 5 سالہ پالیسی میں ترقیاتی برآمدی شعبوں میں انجینئرنگ کے سامان بشمول آٹو پارٹس، دوا سازی، ماربل اور معدنیات، پراسیس شدہ خوراک، مشروبات، جوتے، جواہرات، زیورات، گوشت، پولٹری اور کیمیکل شامل ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت وزیراعظم کی سربراہی میں نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ پالیسی کا نگرانی کرے گا۔

ٹیرف ریشنلائزیشن کے ذریعے پیداواری لاگت میں کمی اور اشیاء کی عالمی مارکیٹ تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

تازہ ترین