• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز بونگیاں مارتی ہیں جس کا ہمیشہ فائدہ ہمیں ہوا، فواد چوہدری

مریم نواز بونگیاں مارتی ہیں جس کا ہمیشہ فائدہ ہمیں ہوا، فواد چوہدری


اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی نئی ٹیپ چل رہی ہے، مریم نواز نے ہمیشہ ہماری مدد کی، جب بھی صورتحال خراب ہوئی ہم نے انکی طرف ہی دیکھا کہ لازمی کوئی بونگی ماریں گی، انہوں نے کبھی ہمیں مایوس نہیں کیا، انکی آج کی ٹیپ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، ہمیشہ فائدہ ہمیں ہوا، خیبرپختونخوا میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جیت پر مایوسی ہوئی، متشدد لوگوں کو اقتدار ملنا ٹھیک نہیں، انکی جیت کا مطلب ہے کہ ملک میں سب کچھ ٹھیک نہیں،زرداری کی گفتگو سے مایوسی جھلکتی ہے، لگتا ہے ڈیل نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان کو اقتدار ملنا بدنصیبی ہے، بڑی بدقسمتی ہے کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے ایک ایسی جماعت جیتی ہے جسے ختم ہونا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ ایک حلقے میں جب ایک پارٹی کے تین چار افراد الیکشن لڑیں گے تو ہارنا ہی ہے ، صرف پی ٹی آئی ہی ملک گیر جماعت ہے باقی تو لوکل جماعتیں ہیں، پی ٹی آئی اگر نہیں ہوگی تو ملک میں کوئی قومی جماعت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین