• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، ایران، ترکی ٹرین بحالی سے تجارت بڑھے گی، رزاق داؤد

اسلا م آباد (نمائندہ جنگ) وزیر ریلویز اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاک، ایران، ترکی ریلویز فریٹ سروس خطہ میں گیم چینجر ثابت ہوگی ، آج پاکستان ریلویز کی تاریخ کا یادگار دن ہے،اسلام آباد تہران استنبول کے درمیان مسافر ٹرین بھی چلائیں گے ، ہم نے اپنے ملک کے تجارت کے راستے کھول دیئے ہیں امپورٹر اور ایکسپورٹرز کیلئے بڑا موقع ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبد الرازق داؤد اوردیگر کے ہمراہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ سہ ملکی ریلویز روٹ پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، فریٹ ٹرین کے ذریعے بزنس ٹو بزنس ریلیشن شپ میں اضافہ ہوگا ،ریلویز ٹریک اپ گریڈ کرنے سے فاصلہ آدھا رہ جائیگا ، مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ پاک، ایران، ترکی ٹرین بحالی سے تجارت بڑھے گی،ہم علاقائی تجارت میں اضافہ پر کام کر رہے ہیں اور ٹرکوں کے ذریعے تینوں ممالک سے تجارت جاری ہے ۔

تازہ ترین