ملتان(پ ر )آرپی او نے آئی جی پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملتان ریجن کے تمام تھانوں میں فرنٹ ڈیسک جلد از جلد قائم کر دئیے جائیں گے ،گزشتہ روز آئی جی پنجاب مشتاق احمدسکھیرا کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جن میں انھوں نے صوبہ بھر کے ریجنل پولیس آفیسرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، انھوں نے ہدایت کی کہ ابھی تک جن تھانوں میں فرنٹ ڈیسک نہیں بنائے گئے فوری طور پر فرنٹ ڈیسک بنائے جائیں تاکہ پولیس کے فرسودہ نظام کو ختم کیا جا سکے،اس موقع پرآر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری نے آئی جی پنجاب کو یقین دہانی کرائی کہ ملتان ریجن کے تمام تھانوں میں جلد از جلدفرنٹ ڈیسک قائم کر دئیے جائیں گے ،ویڈیو لنک کانفرنس میں صوبہ بھر میں کریمینل منیجمنٹ ڈیٹا کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا گیا۔