اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں کی سماعت نیب پراسیکیوٹر میں کورونا وائرس کی علامات پر 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔ منگل کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اپیلوں کی سماعت کی، مریم نوازاورکیپٹن صفدر اپنے صاحبزادے جنید صفدر اور پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پیش ہوئے۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر عثمان چیمہ کی جانب سے بیماری کے باعث التوا کی درخواست پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ کل سے بخار ہے ، سونگھنے اور چکھنے کی حس ختم ہو گئی ہے۔