• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کسی بھی عدالت میں بلائیں ثبوت دوں گا، شہزاد اکبر

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے مشیربرائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی نئی آڈیو لیک پر مریم اورنگزیب کو تکلیف ہے۔میں آج تک شہباز شریف کے نوٹس کاانتظار کر رہا ہوں۔ڈیلی میل پر شہباز شریف نے جھوٹ بولا۔ شہباز شریف کسی بھی عدالت میں بلائیں ثبوت دوں گا، مریم نواز کی نئی آڈیو لیک پر مریم اورنگزیب کو تکلیف ہے،شہباز شریف کے اثاثوں میں 7 ارب کا اضافہ ہوا، منگل کو مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں بیرسٹرشہزاداکبرنے کہا کہ شہباز شریف نے قوم سے جھوٹ بولامجھے کسی بھی عدالت میں لے جائیں، میں ثبوت لے کر آؤں گا۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ میرے خلاف مقدمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2008ا ور 2018 کے عرصے میں شہباز شریف کے اثاثوں میں 7 ارب کا اضافہ ہوا۔

تازہ ترین