• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بلدیاتی انتخابات میں توڑپھوڑ پر 22مقدمات قائم

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور میں بلدیاتی الیکشن کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف 22 مقدمات قائم کرلئے گئے جبکہ جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے متعدد افراد کو حوالات کی سیر کرا دی گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعض افراد نے کھلے عام بھاری مجموں میں ہوائی فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق پشاور میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں الیکشن کے دوران توڑ پھوڑ سمیت مختلف الزامات پر 22مقدمات قائم کرلئے گئے ہیں۔ اسی طرح ہوائی فائرنگ کرنے والے متعدد افراد کو بھی گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ پولیس حکام کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے جس کےبعد مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
تازہ ترین