مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے نوبیاہتا بیٹے کے لیے پیار بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔
مریم نواز گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے جنید صفدر کے ہمراہ تشریف لائیں۔
بعد ازاں جنید صفدر کے ہمراہ اسی وقت کی ایک تصویر شیئر کی اور بیٹے کے لیے پیار بھرا پیغام بھی لکھا۔
انہوں نے لکھا کہ بھلے تم میری گود میں بڑے ہوئے ہو لیکن تم ابھی بھی میرے لیے چھوٹے سے ’جید‘ ہی رہو گے۔
مریم نواز کی پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں نے کمنٹس اور لائیکس کا تانتا باندھ دیا۔
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر نے مریم نواز کے ساتھ جنید صفدر کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میری کُل کائنات ایک تصویر میں۔‘
ماہ نور کے کمنٹ کے جواب میں مریم نواز نے دل والی ایموجی بنائی۔
جنید صفدر نے والدہ اور بہن کے پیار بھرے کمنٹس کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا۔