• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات مئی میں ہونگے: وزیرِ اعظم آزاد کشمیر


وزیرِ اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم خان نیازی نے آئندہ برس (2022ء کے) مئی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایوان وزیرِ اعظم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے بتایا کہ مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ ہے، جس کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کریں گے، عدالتی حکم کے مطابق 6 ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 30 سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے، 30 سال سے کسی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہمت نہیں ہوئی۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی منشور کا حصہ رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم خان نیازی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے پر صدرِ آزاد کشمیر نے مجھ سے پوچھ کر بیان نہیں دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ آزاد کشمیر ہے، نہ پنجاب ہے، نہ خیبر پختون خوا ہے، یہ تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ ہے۔

تازہ ترین