کراچی میں زیرِ علاج قومی ٹیسٹ ٹیم کے کرکٹر عابد علی کے دل کی شریان میں کل دوسرا اسٹنٹ ڈالا جائے گا، دوسرا اسٹنٹ انجیو پلاسٹی کے بعد ڈالا جائے گا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے عابد علی کو دوماہ کےلیے مکمل آرام کی ہدایت کی ہےجبکہ دوماہ بعد قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔
کرکٹر عابد علی کو سینے میں تکلیف پر کل کراچی میں نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، رپورٹ میں عابد علی کی دو شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی ،انہیں ایک اسٹنٹ گزشتہ روز ڈالا گیا تھا۔
عابد علی نےایک پیغام میں اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں اب ٹھیک ہوں،انہوں نے دُعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔