پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بلدیاتی وزیراعظم بن چکے ہیں، آج فضل الرحمان بتائیں کہ سلیکٹڈ ہیں یا الیکٹڈ ہیں؟
جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کے پی بلدیاتی الیکشنز میں جہاں رشتے دار کھڑے ہوئے، ہار گئے، جہاں کارکن کھڑا ہوا، جیت گیا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ مہنگائی اور ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی وجہ سے بھی شکست ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ مہنگائی نہیں ہے، عوام کو کوئی مطلب نہیں کہ کیا ہورہا ہے، اس کو دالیں، روٹی اور چیزیں سستی چاہئیں۔