مردان میئر الیکشن میں جےیو آئی ف کے امیدوار مولانا امانت شاہ کی درخواست پر آج دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
ریٹرننگ افسر (آر او) حبیب الرحمٰن نے بتایا کہ مردان میئر الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست امیدوار جےیو آئی ف مولاناامانت شاہ نےدی ہے۔
واضح رہے کہ مردان میئر الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے حمایت اللّٰہ مایار 56 ہزار 458 ووٹ لے کر مئیر منتخب ہوئے تھے، جبکہ جے یو آئی ف کے امیدوار 49 ہزار 938 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے عرفان درانی کی درخواست پر میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا جس کا آرڈر چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن نے جاری کیا۔
جے یو آئی ایف کے وکیل نے کہا کہ دس ہزار سے کم مارجن پر ہی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے طلب کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ ریٹرننگ افسر نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔