• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کی خودنگرانی کروں گا، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حکمتِ عملی کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی ابھی سے تیاری کرنا ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت اور سینئر رہنماؤں نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق مشاورت کی۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اختیارات کی منتقلی نچلی سطح پر ہو، عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل کرنے کے لیے مضبوط بلدیاتی نظام دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنا ہوگی۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں شریک  اراکین کو  ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت مشترکہ حکمت عملی اختیارکرے، پنجاب کی قیادت پرانے رہنماؤں سے مشاورت کرکے لائحہ عمل مرتب کرے۔

عمران خان نے کہا کہ پرانے ورکرز اور پارٹی رہنماؤں کی آراء کا ہمشہ احترام کیا۔

تازہ ترین