• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کا گیس بحران کے ذمہ داروں کو سزا کا مطالبہ


وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) نے  گیس بحران کے ذمہ داروں کو سزا دینے  کا مطالبہ کردیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی ناصر مگوں کا کہنا ہے کہ تحقیقات ہوں تو ایک وزارت کی طرف نشاندہی ہو سکتی ہے۔

ناصر مگوں نے کہا کہ ایک کمپنی نے 600 ایم ایم سی ایف گیس کے ایف ایس آر یو کی پیشکش کی، 400 ایم ایم سی ایف گیس کے ایف ایس آر یو کے لیے جہاز کا فیصلہ کیا گیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ  گیس قلت پر قابو کے لیے پانی میں تیرتا ایف ایس آر یو منگوایا جائے۔

ناصر مگوں نے کہا کہ  سی این جی پمپس مالکان کی بات نہیں سنی جارہی۔

تازہ ترین