• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں 10سستے رمضان بازار قائم کیے جائیں گے

گجرات (نمائندہ جنگ)  ضلع بھر میں 10سستے رمضان بازار 3جون سے قائم کر دیے جائیں گے، تینوں تحصیلوں میں مخیرحضرات کے تعاون سے مجموعی طور پر 50مدنی دسترخوان بھی لگائے جائیں گے اس مقصد کے لئے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نورالعین، ذوالفقار باگڑی، شعیب نسوانہ، ڈی ایم او وقار خان، ای ڈی او زراعت محمد جمیل، ڈی اوز ڈاکٹر اکرام، محمد رفیق، ڈاکٹر طاہر عزیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈ ی سی او  نے بتایا کہ سستے رمضان بازار ظہور الہی اسٹیڈیم، شاہ جہانگیر روڈ، ماڈل بازار، ریلوے روڈ، کنجاہ، جلالپور جٹاں، کھاریاں، ڈنگہ، لالہ موسیٰ اور سرائے عالمگیر میں قائم کئے جائیں گے جہاں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز اور دیگر افسران کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔  
تازہ ترین