• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان خود الیکشن لڑیں،عبرت ناک شکست ہوگی، احسن اقبال


مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان آج کسی بھی حلقے میں خود جا کر الیکشن لڑ لیں، بلدیاتی انتخابات سے زیادہ عبرت ناک شکست ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی اداروں پر عوام کا اعتماد اُسی وقت برقرار رہ سکے گا جب وہ غیر جانب دار نظر آئیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس وقت جس نے بھی اس حکومت کو آکسیجن دی وہ عوام کی نظر میں پاکستان کا دشمن ٹھہرے گا۔

(ن) لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ حکومت کے جانے کی وجہ معاشی کارکردگی بھی بنے گی اور فون کال بھی نہیں آئیں گی۔

علاوہ ازیں جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ المیہ ہے حکومت نے پارلیمنٹ کو غیر متعلق کردیا ہے، یہ حکومت ٹیکسوں کا نفاذ اسمبلی کے ذریعے نہیں بذریعہ آرڈیننس کرتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کے پی کے عوام نے مہنگائی کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ خیبرپختونخوا کو حکومت اپنی وکٹ کہتی تھی، کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کی وکٹ کلین بولڈ ہوچکی ہے۔

تازہ ترین