کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان ، اداکارہ مریم انصاری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ کراچی میں تقریب میں کھلاڑیوں ، دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔دعوت ولیمہ ہفتے کی شام کو ہوگی۔ معین خان نے اپنے بیٹے کی شادی پر اداکار علی انصاری کے ساتھ ڈانس کر کے مہمانوں کی خوب داد وصول کی۔