کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن دو روزہ دورہ پر جمعرات کی شام کراچی پہنچ گئے ہیں۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد ان کے ہمراہ موجود تھے ،کراچی ائیرپورٹ پر جے یو آئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ، علامہ ناصر محمودسومرو ، مولانا عبدالکریم عابد اورقاری محمد عثمان نے استقبال کیا۔
مولانا فضل الرحمان24 دسمبر جمعہ کو (آج)پی ڈی ایم سندھ کے صوبائی اجلاس میں شرکت کرینگے ۔