• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ،نقب زنی اور چوری کی 23 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ دو کاریں اور چار موٹرسائیکل اڑا لیے گئےجب کہ لوٹ مار کی ایک واردات کے دوران شہری کو مزاحمت پر گولی مار زخمی کردیاگیا۔اسلام آباد پولیس نے جمعرات کو مجمو عی طور پر 171 مقدمات درج کیے جن میں 34 نئے اور 137 پرانے تھے، تھانہ سہالہ پولیس کو ثنا اللہ نے بتایاکہ موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر روکا اور سب کچھ باہر نکالنے کا حکم دیا، جس پر کزن احتشام نے مزاحمت شروع کردی، ڈاکوؤں نے اسکی ٹانگ پر گولی ماری اور فرار ہوگئے ۔ادھر تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں رفاقت سے موٹرسائیکل چھین لیاگیا ۔تھانہ ترنول کے علاقے میں مبشر کو لفٹ دینے والے کارسواروں نے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے نکال لیے ۔تھانہ ترنول کے علاقے میں ہی بلا ل سے موبائل ، رمنا کے علاقے میں واسع سے موبائل ،امام محمد سے چار مسلح ڈاکوؤں نے موبائل ونقدی، تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں زریں کے گھر گھسنے والے تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی چھین لی۔ تھانہ کوہسار کے علاقے میں سید عقیل کے ڈرائیور طارق نے پندرہ لاکھ روپے ،تھانہ رمنا کے علاقے میں شعیب کا موبائل ،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں اشفا ق کا موبائل ،ذوالفقار کے گھر سے گھریلو سامان،تھانہ گولڑہ کے علاقے میں خیام اللہ کا موبائل ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں عبدالروف کی گاڑی سے لیپ ٹاپ، چوہدری احمد کی کوٹ کی جیب سے موبائل، بلا ل کی جیب سے موبائل، اویس کی جیب سے موبائل ،محبوب کی نقدی چوری کرلی گئی۔
تازہ ترین