• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی سے بچا ؤکیلئے عوامی آگاہی مہم جاری ہے،کمشنر پشاور ڈویژن

پشاور (وقائع نگار) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات موسم کے سرد ہونے کے باوجود بھی حفظِ ماتقدم کے طور پر ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی سے بچا ؤکیلئے عوامی آگاہی مہم جاری ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پشاور ٹاؤ ن ون‘ ٹاون ٹو‘ ٹا ؤن تھری ٗ ٹاؤن فور ٗ پی ڈی اے اور ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے روزانہ صبح دھوپ نکلنے سے قبل اور شام کو دھوپ ڈھلنے کے بعد ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے بھی کیا جا رہا ہے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ڈینگی سے بچا کے لیے پورا سال اقدامات کی اشد ضرورت ہے تمام تر متعلقہ اداروں کو پورے سال موسم کی تبدیلی سے قبل اور موسم کی تبدیلی کے وقت اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی آگاہی بہت اہم ہے اس سلسلے میں تمام پرنٹ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر پورا سال عمل کیا جائے بھرپور محنت اور لگن سے ہی ڈینگی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین