• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیوٹا بورڈ آف مینجمنٹ ڈی جی خان اورراجن پور کا اجلاس

ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) ٹیوٹا بورڈ آف مینجمنٹ ڈی جی خان و راجن پور کا تیسرا اجلاس بورڈ کے صدر ذوالفقار علی خان نصوحہ کی زیرِ صدارت ڈی ایم ٹیوٹا کے دفتر میں منعقد ہوا ۔ دیگر شرکاء میں خلیل احمد خان علیانی، ندیم اللہ خان ، مرزا محمد اقبال، محمدعظیم خان، شیخ طارق اسماعیل قریشی، چوہدری منظور حسین، انجینئر غضنفر عباس شمسی، حاجی جمیل طیب، عطا الرحمان گرمانی، صفدر سلیم، مرزا ظفر اقبال، محمد مجاہد ملک اورجمیل ارشد خان شامل ہیں۔اجلاس میں بورڈ آف مینجمنٹ کے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ڈی جی خان کے حالیہ دوروں کی معائنہ رپورٹس پیش کی گئیں۔ان رپورٹس کے مطابق ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا وزٹ تسلی بخش پایا گیا مگر کالج آف ٹیکنالوجی کے وزٹ کے دوران متعدد خامیوں اور بد انتظامیوں کی نشاندہی کی گئی ،شرکاء نے ٹیوٹا جیسے مفید ادارے کے قیام کو حکومتِ پنجاب کا نہایت احسن اقدام قرار دیا اور چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کی ادارے کیلئے خدمات اوردلچسپی کو سراہا۔
تازہ ترین