• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ، اتحادی عوام اور پاکستان پر ظلم میں شریک ہوئے تو مجرم ہونگے، شہباز شریف

لاہور( نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ کے ذریعے پاکستان کے ہاتھ پائوں باندھنے کی تیاری ہورہی ہے،منی بجٹ پارلیمنٹ کے ہر رکن کا امتحان، امید ہے حکومتی باضمیر ارکان جرأتمندانہ اسٹینڈ لیں گے ، اتحادی بھی ہمت سے کام لیں،کلمہ حق کہیں ، عوام پر ظلم میں شامل ہوئے تو پی ٹی آئی کے ساتھ وہ بھی شریک جرم کہلائیں گے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2018 سے اب تک موجودہ حکومت قرض کی سطح 40 ارب ڈالر پر پہنچا چکی ہے جو خوفناک ہے ،رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران حکومت نے 5ماہ میں 4 ارب 96 کروڑ ڈالر غیرملکی قرض لیا، 4 ارب 96 کروڑ ڈالر غیرملکی قرض میں سے 3 ارب 45 کروڑ غیرترقیاتی مقاصد کیلئے ہے۔

تازہ ترین