کراچی(آئی این پی)خیرپور میں یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے منگل 28دسمبر کو ڈپٹی کمشنر خیرپور اور ایس ایس پی خیرپور کو طلب کرلیا ہے، چیف جسٹس نے شاہ لطیف یونیورسٹی کے رجسٹرار کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ،افسوسناک واقعے پر چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور سے بھی واقعہ کی علیحدہ رپورٹ طلب کرلی ۔