اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کے ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ، اس دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گاتاہم بالائی/وسطی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش / برفباری کی توقع جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند /اسموگ میں کمی کا امکان، گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم بگروٹ4، بونجی، اسکردو1،کالام 3،مالم جبہ2،مری میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،مالم جبہ، ہنزہ، اسکردو اور استور میں برفباری ہوئی، گزشتہ روز ملک میں سب سے کم درجہ حرارت گوپس ،لہہ منفی8،اسکردو منفی 5، کالام منفی 4، استور ، مالم جبہ منفی 3، قلات ، راولاکوٹ منفی 2، ژوب، پاراچنار، میرکھانی، دیر، دروش ،پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں منفی 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔