پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 237 رنز پر آؤٹ کردیا۔
بھارت نے قومی ٹیم کو جیت لیے 238 رنز کا ہدف دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے انڈر 19 ایشیاء کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر نے تین اور اویس علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کپتان قاسم اکرم اور ماض صداقت کے حصے میں ایک ایک آئی۔
خیال رہے کہ انڈر 19 ایشاء کپ کرکٹ میں پاکستان نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
افغان ٹیم صرف 52 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، جبکہ پاکستان جونیئرز نے ہدف 6 وکٹ پر حاصل کر لیا تھا۔