انڈر۔19 ایشا کپ کرکٹ میں پاکستان نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے ہرادیا، افغان ٹیم صرف 52 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان جونیئرز نے ہدف 6 وکٹ پر پورا کردیا۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے انڈر-19 ایشیا کپ میں پاکستان جونئیرز نے شاندار آغاز کیا۔
بولرز نے افغانستان کی اننگز صرف 52 رنز پر سمیٹ دی، حریف ٹیم کا صرف ایک کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سے احمد خان نے 3، ذیشان ضمیر اور اویس علی نے 2، 2 دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بظاہر آسان ہدف کے حصول میں پاکستان جونیئرز کو بھی مشکل پیش آئی، 53 رنز تک پہنچنے میں پاکستان کی 6 وکٹیں گر گئیں۔
صرف 9 رنز کے کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے پاکستان کے اویس علی پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔