• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدِاعظم ؒ کی سالگرہ پر اریبہ حبیب نے کیا کیا؟

فوٹو، سوشل میڈیا فین پیجز
فوٹو، سوشل میڈیا فین پیجز 

پاکستان کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے سوشل میڈیا پر والدین کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

’برائیڈ ٹو بی‘ اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنے والدین کے ہمراہ دو خوبصورت تصویریں انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں، تصویروں میں اریبہ حبیب گھر سے باہر والدین کے ساتھ رات کا کھانا کھاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

ان تصویروں کے کیپشن میں اریبہ حبیب نے لکھا ہے کہ ’قائد برتھ ڈے ڈنر۔‘

اریبہ حبیب کی اس پوسٹ پر اُن کے ہزاروں مداحوں کی جانب سے اُن کے قدرتی حسن کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں بانیٔ پاکستان، قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ پیدائش  نہایت عقیدت و احترم سے منایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین