• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سیٹیزن پورٹل، مسیحی برادری کی شکایات سے متعلق ڈیٹا جاری

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر مسیحی برادری کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور ان کے حل سے متعلق ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 سال میں مسیحی برادری کے 10,700 افراد سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہوئے، رجسٹرڈ ہونے والوں میں 1300 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پورٹل پر مجموعی طور پر 13,430 شکایات رپورٹ ہوئیں جن میں سے 95 فیصد نمٹائی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حل شدہ شکایات کے تناظر میں 6664 افراد نے رائے کا اظہار کیا، مجموعی طور پر پورٹل کی خدمات پر اظہار اطمینان کا تناسب 50 فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 2366 شکایات بجلی وتوانائی کے شعبے سے متعلق موصول ہوئیں، اسی طرح میونسپل سروسز کی شکایات 2031 تھیں۔

مسیحی برادری کی جانب سے  صحت انصاف کارڈ کی سہولت پر 100 فیصد مطمئن ہونے کا اظہار کیا گیا، مسیحی برادری کسان وزراعت سے 90 فیصد اور آڈیٹر جنرل سے 79 فیصد مطمئن رہی۔

رپورٹ کے مطابق مسیحی برادری نے اسٹیٹ لائف پر 75 اور نادرا سے 72 فیصد اطیمنان کا اظہار کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک اقلیتی برادری کے 24,532 افراد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹر ہو چکے جبکہ اقلیتی برادری کی 95 فیصد شکایات نمٹائیں جا چکی ہیں۔

تازہ ترین