بہاول پور (سٹی رپورٹر) امن کے فروغ کیلئے میڈیا کا کردار ضروری ہے، غیر جانبدار اور ذمہ دار میڈیا جمہوریت اور امن کے لیے کوشاں معاشرے کے قیام میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولپورسرفراز احمدفلکی و دیگر ماہرین نے بہاولپور پریس کلب کے زیراہتمام پریس بریفنگ میں کیا۔چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکیشن اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ آزاد اور غیر جانبدار میڈیا مختلف نظریات اور مباحثے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتاہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بہاولپور پریس کلب کے صدرتوصیف احمد نے بہاولپور پریس کلب کے ارکان کے لیے کیپیسٹی بلڈنگ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس موقع پر ’جرنلسٹس فار پیس فورم‘ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔