• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی 2021: دہشت گردی واقعات اور بھتے کی وارداتوں میں کمی

کراچی میں 2020ء کے مقابلے میں2021ء دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق سال 2020ء میں شہر قائد میں دہشت گردی کے 15 واقعات ہوئے تھے جبکہ 2021ء میں یہ تعداد صرف 4 رہی ہے۔

کراچی پولیس نے 2021ء کے اختتام سے قبل 2020ء کے مقابلے میں جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح بڑھی ہے۔

رواں سال قتل کی وارداتیں 10 فیصد بڑھی ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد اور بھتے کی وارداتوں میں 5 فیصد کمی رپورٹ ہوئی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2020 میں 507 افراد قتل ہوئے جبکہ رواں برس 541 افراد قتل ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے واقعات 2020 میں 15 ہوئے جبکہ 2021ء میں اس نوعیت کے واقعات کی تعداد 4 رہی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2020 میں بھتے کی 151 وارداتیں ہوئیں جبکہ 2021ء میں صرف 116 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

کراچی میں گزشتہ سال اغوا برائے تاوان کے 24 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ 2021 میں اب تک 55 وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

شہر قائد میں رواں سال 480 گھروں میں ڈکیتیاں ہوئیں جبکہ رواں سال اغوا کی وارداتوں میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2020 میں کراچی میں 20 ہزار 743 موبائل فون چھینے گئے جبکہ 2021 میں اب تک 24 ہزار 130افراد موبائل فون سے محروم ہوئے ہیں۔

کراچی پولیس کے مطابق 2020 میں 1ہزار 667 گاڑیاں چھینی یا چوری ہوئیں جبکہ 2021ء میں یہ تعداد 2ہزار 60 تک پہنچ گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2020ء میں تقریباً 35 ہزار 500 موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری کی گئیں جبکہ 2021 میں اب تک تقریباً 50 ہزار موٹر سائیکل سے محروم ہوئے ہیں۔

تازہ ترین