• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں عیسائیوں پر مظالم، امریکی اخبار کے ہوشربا انکشافات

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی اخبار نے بھارت میں عیسائیوں پر مظالم کو نسل کشی سے تعبیر کیا ہے۔

بھارت میں عیسائیوں پر مظالم کے خلاف امریکی اخبار میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں عیسائیوں پر بڑھتے مظالم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے۔ انتہا پسند عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق ہندو انتہاپسندانہ سوچ کی وجہ سے بھارت میں اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔

امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ ہندو انتہاپسند بھارت میں رہنے والے عیسائیوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں موت کے خوف سے عیسائیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کردیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق عیسائیوں کے زیر اثر چلنے والے خیراتی ادارے کو ہندو انتہاپسند وکلا نے بند کروانے کے لئے شکایات درج کروائی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مسلمانوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کی نسل کشی پر بھی خاموش ہیں۔

امریکی اخبار نے رپورٹ میں مزید لکھا کہ اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف نریندر مودی کی خاموشی پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں۔

تازہ ترین