وادی کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ جبکہ پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مسلم باغ، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں بھی بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا۔ آج سے شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
دوسری جانب چمن میں بھی گہرے بادل چھا گئے اور یخ بستہ ہواؤں نے موسم سرد کردیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش لانے والا یہی سسٹم آج اور کل کراچی میں بھی اثر انداز ہوسکتا ہے جس سے شہر میں بارش کا امکان ہے۔