• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ومذہبی لیڈروں نےامت کو فرقوں میں تقسیم کر دیا، سراج الحق

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا75سال گزرنے کے باوجود ملک میں اسلامی نظام قائم نہیں ہوسکا۔جاگیردار اور وڈیرے اسلامی نظام کی راہ میں رکاوٹ ہیں،یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے انگریز وں کا ساتھ دیا اورنظریہ پاکستان کی مخالفت کی،بد قسمتی سے موجودہ سیاسی ومذہبی لیڈروں نے بھی امت کو فرقوں میں تقسیم کر دیا۔ جماعت اسلامی یہی پیغام دیتی ہے کہ دین کو غالب کرو فرقوں میں نہ پڑو، موجودہ حکومت نے افغانستان کے وزیر داخلہ کو امریکہ کے خوف کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں کیااور نہ ہی میڈیا کے سامنے ملا متقی کو تقریر کرنے کا موقع دیا۔ 57اسلامی ممالک بھی آزاد نہیں ہیں،انہوں نے او آئی سی کا تواجلاس بلایا لیکن امریکہ کی ناراضی کی وجہ سے افغانستان کو قبول نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شرقی اور ضلع غربی کی ایک روزہ تربیت گاہ سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی جزوی اسلام کی با ت نہیں کرتی،جماعت اسلامی کا مطالبہ یہی ہے کہ ہمیں اپنی انفرادی، اجتماعی، سیاسی،معاشی اور زندگی کے ہر شعبے میں اللہ کی فرمابرداری قائم کرنا ہے، جماعت اسلامی محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ دینی تحریک ہے،جماعت اسلامی صر ف اسی لیے اقتدار چاہتی ہے کہ دنیا میں اللہ اور اس کے رسولؐ کا نظام قائم ہوجائے۔ا س موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ جماعت اسلامی نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے طویل جدوجہد کی ہے،حق دو کراچی مہم تحریک جاری ہے۔31دسمبر کو سندھ اسمبلی کے باہر بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنا دیا جائے گا۔

تازہ ترین