مردان(نمائندہ جنگ) مردان مئیر شپ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوگیا اے این پی کے امیدوار حمایت اللہ مایار کی جیت بر قرار رہی اوران کے ووٹوں میں2006اضافہ ہوگیا جبکہ جے یو آئی کے بھی مزید1928ووٹ نکل آئے مجموعی طورپر اے این پی کے امیدوار6598کی برتری سے نشست جیت لی دوبارہ گنتی میں 7امیدوار وں کے ووٹ بڑھ گئے تاہم مسلم لیگ کے امیدوار سمیت 4امیدواروں کے ووٹ کم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے ناکام امیدوار مولانا امانت شاہ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ریٹرنگ افیسر مجیب الرحمان نے درخواست منظور کرتے ہوئے تمام 414 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی 3 دن میں مکمل کی دوبارہ گنتی کے عمل کے احتتام پر ریٹرنگ آفیسر مجیب الرحمان نے میڈیا کے سامنے نتائج جاری کرتے ہوئے تمام امیدواروں کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ ان کے تعاون سے یہ مشکل مرحلہ بخیریت مکمل ہوگیا انہوں نے کہاکہ گنتی سے قبل تمام امیدواروں سے مشاورت کی گئی اوران کے تجاویز کی روشنی میں کاؤٹنگ کا مرحلہ مکمل کرلیاگیا انہوں نے مزید کہاکہ تمام انتخابات انہتائی پرامن رہے جس پر وہ مردان کے عوام کا تہہ دل سے مشکورہیں انہوں نے کہاکہ ری کاؤٹنگ کے بعد حمایت اللہ مایار کے ووٹ 56458 سے بڑھ کر 58464 ہوگئے اور ان کی جیت برقرار رہی۔ ناکام امیدوار مولانا امانت شاہ کے ووٹ جو پہلے 49938 تھے بھی بڑھ کر 51866 ہوگئے مولاا امانت شاہ نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے نومنتخب مئیر حمایت اللہ مایار کو مبارک باد دی پی ٹی آئی کے امیدوارلخکرخان کے ووٹ 30383سے بڑھ
کر 33421،مشتاق سیماب کے ووٹ 17196سے بڑھ کر 17906 ہوگئے اس طرح پیپلز پارٹی کے اسدعلی کشمیری کے ووٹ 12230سے بڑھ کر 12513 آزاد امیدوار کلیم اللہ کے ووٹ 13254سے 13326ہوگئے دوسرے آزاد امیدوار ظاہر شاہ 8384 ووٹ حاصل کئے تھے اب یہ ووٹ بڑھ کر 9248ہوگئے مسلم لیگ کے عنایت باچہ 6849ووٹ تھے دوبارہ گنتی کے نتیجے میں ان کے563کم ہوگئے یوں ان کی حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد 6286 ہوگئی برابری پارٹی کے امیدوار انورشاہ باچہ کے ووٹ 1613سے بڑھ کر 996ہوگئے آزاد امیدوارآصف خان نے پہلے 845ووٹ لئے تھے دوبارہ گنتی کے بعد ان کے ووٹوں کم ہوکر 765ہوگئے آزاد امیدوارجلیل الملک 727سے کم ہوکر 445ہوگئے۔